ٹریفک وارڈنز کو جدید باڈی کیمرے فراہم کردیئے گئے
ملتان(کرائم رپورٹر)شہر بھر میں تعینات ٹریفک وارڈنز کو سیف سٹی ملتان کی جانب سے جدید باڈی کیمرے فراہم کئے گئے ہیں، جو ان کی پوری ڈیوٹی کے دوران باقاعدگی سے استعمال کئے جاتے ہیں۔
ان باڈی کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی شفاف اور مؤثر مانیٹرنگ ممکن بنائی گئی ہے ، جبکہ لائیو ویڈیو اور آڈیو فیڈ کنٹرول روم میں براہِ راست دیکھی اور مسلسل نگرانی کی جاتی ہے ۔سیف سٹی ملتان اور سٹی ٹریفک پولیس ملتان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو معیاری، محفوظ اور شفاف سروس فراہم کرنے کے ساتھ شہر کو اسمارٹ اور محفوظ بنانے کی جانب گامزن ہیں۔