زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس ڈی این اے رپورٹ پازیٹو
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے ہراسمنٹ کیس شازیہ افضل بنام احسان قادر بھابھا میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فرانزک ڈی این اے رپورٹ پازیٹو آئی ہے اور نمونوں کے درمیان واضح مطابقت ثابت ہوئی ہے۔
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی نے ڈی این اے کا سائنسی تجزیہ کیا، جس میں متاثرہ خاتون شازیہ افضل کے بیرونی و اندرونی نمونوں اور استعمال شدہ ٹشو پیپر پر آثار پائے گئے۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ رپورٹ کیس میں فیصلہ کن اہمیت رکھتی ہے اور آئندہ سماعت میں اس کے پیش ہونے سے کیس میں نمایاں پیش رفت متوقع ہے۔