حضرت شوکت حسین گیلانیؒ کے 45 ویں عرس کی تقریبات مکمل
ملتان(کرائم رپورٹر)سید ولایت مصطفی گیلانی نے کہا ہے کہ حضرت مخدوم سید شوکت حسین گیلانیؒ اتحاد امت کے داعی اور اسلام کی حقانیت و صداقت کے عظیم مبلغ تھے۔
انہوں نے اپنی زندگی اسلام کی تبلیغ، علوم دینیہ کے فروغ اور اعلائے کلمۃ الحق میں گزاری۔مخدوم سید شوکت حسین گیلانیؒ کے روحانی، تبلیغی، اصلاحی اور علمی مشن کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ یہ خیالات انہوں نے حضرت موسی پاک شہیدؒ کے دربار میں حضرت شوکت حسین گیلانیؒ کے 45 ویں سالانہ عرس مبارک کے اختتامی نشست کے دوران صدارتی خطاب میں بیان کئے۔