ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہو چکا :شیخ راشد اکرام

  ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر  ہو چکا :شیخ راشد اکرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی جیالے شیخ راشد اکرام نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی مدبرانہ اور۔۔۔

 پیشہ ورانہ قیادت میں ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہو چکا ہے اور قومی سلامتی کو مضبوط بنیادیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی حکمتِ عملی اور بروقت فیصلوں نے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ افواجِ پاکستان ہر محاذ پر مکمل تیاری کے ساتھ دفاع میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں