وہاڑی :میٹرک امتحانات کے دوران دفعہ 144نافذ

 وہاڑی :میٹرک امتحانات  کے دوران دفعہ 144نافذ

وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سالانہ میٹرک امتحانات 27 مارچ سے 8 مئی تک جاری رہیں گے اور امتحانی مراکز کے 100 میٹر کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ موبائل فون، کتابیں اور دیگر مواد امتحانی مراکز میں لانے پر پابندی عائد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نقل اور غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی اور امتحانی مراکز کے باہر ہجوم یا بدنظمی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دفعہ 144 کا نفاذ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں