ملتان میں بارش کے دوران واسا کا ہائی الرٹ جاری

ملتان میں بارش کے دوران واسا کا ہائی الرٹ جاری

شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے پانی نکاسی کے لئے فیلڈ ٹیمیں مکمل متحرک

ملتان (وقائع نگار خصوصی)جمعرات کی سہ پہر شہر میں ہلکی اور تیز بارش کے آغاز کے ساتھ ہی واسا ملتان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ بارش کے آغاز پر تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسر، انجینئرز اور فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کیا گیا اور شہر بھر میں نکاسی آب کے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلانے کی ہدایت دی تاکہ شاہراہوں، چوراہوں، نشیبی علاقوں اور شہری آبادی سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہو سکے ۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ذیشان شوکت گوندل نے مختلف اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے نکاسی آب کے آپریشن، مشینری کی کارکردگی اور فیلڈ عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں