بارشوں کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے احکامات

بارشوں کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے احکامات

کنٹرول رومز سے بجلی کی ترسیل کی نگرانی کو یقینی بنائیں،گل محمد زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے ملتان اور جنوبی پنجاب میں متوقع بارشوں کے پیش نظر صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے آپریشنل افسروں اور لائن سٹاف کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے جنرل منیجر آپریشن اکرم سیال کو ہدایت دی کہ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر سے بجلی کی سپلائی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور آپریشن سرکلوں کے کنٹرول رومز سے بجلی کی ترسیل کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں