فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ناقص بدبودار گوشت ضبط

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ناقص بدبودار گوشت ضبط

مترو میں 7من خراب گوشت فوری تلف کردیا ،مقدمہ درج

وہاڑی،ملتان (خبر نگار، نمائندہ خصوصی، لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انسانی صحت کے لئے خطرہ بننے والی ایک کوشش ناکام بنا دی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مترو کے علاقے میلسی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے 7من بدبودار اور غیر صحت بخش گوشت برآمد کیا اور فوری طور پر تلف کر دیا۔ یہ گوشت کئی دنوں سے فریزر میں ذخیرہ کیا گیا تھا اور میلسی و گردونواح کے مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق برآمد شدہ گوشت ناقابل استعمال اور انتہائی نقصان دہ تھا۔ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے تھانہ مترو میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں