پی ایم اے : نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری آج
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) وہاڑی کے زیر اہتمام نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب آج 27 مارچ بروز جمعہ شام 7:30 بجے کمال مارکی، لڈن روڈ وہاڑی میں ہوگی۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر پی ایم اے ساؤتھ پنجاب پروفیسر مسعود الرؤف ہراج ہوں گے ، جبکہ ضلع بھر سے ڈاکٹرز اور میڈیکل کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر محسن ممتاز، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زین العابدین اور دیگر عہدیداران حلف اٹھائیں گے۔