ذوالفقار شاہ کے عرس کی 4 چار روزہ تقریبات کا آغاز

 ذوالفقار شاہ کے عرس کی  4 چار روزہ تقریبات کا آغاز

وہاڑی(خبرنگار نمائندہ خصوصی)43 ویں سالانہ حضرت سید ذکی احمد شاہ اور مظہر جلال و جمال نائب امام سید ذوالفقار علی شاہ کے عرس کی 4 چار روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز دربار شریف پر غسل اور چادر پوشی کی روح پرور تقریب سے ہوا۔

 تقریبات کے پہلے روز محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ محفلِ سماع میں معروف قوال زوار بابر علی بیر دین قوال آف فیصل آباد نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرکے محفل کو گرما دیا جبکہ مولا علی علیہ السّلام کی شان میں قصیدہ پیش کیا جس پر زائرین سے خوب داد سمیٹی سجادہ نشین دربار عالیہ پیر سید اعجاز حسین شاہ اور نامزد سجادہ نشین سید عبدالرحیم ذکی شاہ نے عرس مبارک میں شرکت کرنیوالے زائرین اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں