دو شہری میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)میپکو کی مانیٹرنگ ٹیموں کی ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں۔ ۔۔۔
تھانہ قصبہ گجرات اور تھانہ صدر چوک سرور شہید میں چھاپے کے دوران محمد عمران سکھیرا سمیت دو شہریوں کو میٹروں میں سوراخ کر کے اور ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔میپکو کے مطابق دونوں صارفین کی وجہ سے محکمہ کو ہزاروں روپے کا مالی نقصان ہوا، میٹر قبضے میں لے لئے گئے ۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے سب ڈویژنل آفیسر میپکو کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔