انجمن تاجران انتخابات، ووٹر فہرستوں پر اعتراضات آج وصول
الیکشن آفس میں درخواستیں جمع، شیڈول سے ارکان کو آگاہ کیا جائے گا
ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان شہر کی تاجر قیادت کے انتخابات کیلئے ووٹر فہرستوں پر اعتراضات آج اتوار 29مارچ کو وصول کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں جاری پریس ریلیز کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔الیکشن کمیٹی کے مطابق اعتراضات کی وصولی الیکشن آفس، 29ڈیسنٹ مارکیٹ، حسن پروانہ کالونی میں دوپہر 2بجے سے شام 4 بجے تک کی جائے گی۔ کمیٹی کے ارکان مظہر جاوید، شاکر حسین شاکر اور صفدر سرسانہ اعتراضات وصول کریں گے ۔بتایا گیا ہے کہ اعتراضات موصول ہونے کے بعد ان کی باقاعدہ سماعت کی جائے گی، جس کی تاریخ اور وقت سے متعلقہ ارکان کو مطلع کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ انتخابی فہرستیں پہلے ہی شہر کے مختلف مقامات پر آویزاں کی جا چکی ہیں جبکہ ممبران کو بذریعہ ڈاک، واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے بھی آگاہ کیا گیا ہے ۔