پاکستان نے کشیدہ حالات میں ذمہ دار انہ کردار ادا کیا، ہنجراء

پاکستان نے کشیدہ حالات میں ذمہ دار انہ کردار ادا کیا، ہنجراء

جنگ بندی کیلئے مؤثر سفارتکاری، عالمی سطح پر مؤقف کو سراہا جا رہا،گفتگو

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی مذاکرات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب خطہ بدامنی اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے ، پاکستان نے ہمیشہ امن، استحکام اور مذاکرات کی راہ کو ترجیح دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر واضح کیا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی کا سبب بنتی ہے ۔ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ تنازعات کے پرامن حل کیلئے کوشاں ہے جبکہ دوست ممالک بھی اس سلسلے میں تعاون فراہم کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو پذیرائی مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سفارتی کوششوں کے باعث جنگ بندی کی فضا قائم ہو رہی ہے جو خطے کے امن کیلئے خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نازک وقت میں پوری قوم کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھنا چاہیے ۔ مزید کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ عوامی خدمت کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں