وزیراعظم ، عسکری قیادت میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں،عبدالخبیر آزاد

وزیراعظم ، عسکری قیادت میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں،عبدالخبیر آزاد

مدبرانہ پالیسیوں سے ملک محفوظ ،عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ،گفتگو

مونڈکا،کوٹ ادو (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مدبرانہ پالیسیوں کے باعث نہ صرف ملک محفوظ ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہو رہا ہے ۔وہ خانگڑھ کے ایک نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین متحدہ علماء مشائخ و امن کمیٹی ضلع مظفرگڑھ مولانا سید عبدالمعبود آزاد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور پاکستان کے خلاف سازشیں جاری ہیں، ایسے حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عالمی قوتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی طور پر انتشار یا احتجاج ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، پوری قوم کو اپنی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ بعد ازاں سی ای او گرین پیلس ہوٹل ملک رضوان الرحمن نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں