وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی ،قیمتی سامان سے محروم
نیو ملتان، کینٹ و دیگر علاقوں میں موبائل فونز، گاڑیاں اور مویشی چوری
ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی او رقیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد آصف سے جھپٹا مار کر نامعلوم ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقے فرحان میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے ۔اسی طرح تھانہ کینٹ کے علاقے انوار اسلام کا موبائل، جلیل آباد کے علاقے طیب کی موٹرسائیکل، مظفر آباد کے علاقے احسن ہارون کا موبائل، شاہ شمس کے علاقے عمران کی موٹرسائیکل اور نیو ملتان کے علاقے عرفان ظفر کا موبائل بھی چوری ہوگیا۔ دولت گیٹ کے علاقے رمضان اور مزمل جبار کی موٹرسائیکلیں، بستی ملوک کے علاقے زبیر کی نقدی و سونا، عمار کے موبائل فونز اور نقدی، سٹی شجاع آباد کے علاقے شاپد اقبال کی نقدی و سونا اور راجہ رام کے علاقے عرفان کے مویشی عبدالعزیز کی گائے بھی چوری ہوگئی۔پولیس نے تمام وارداتوں کے سلسلے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات اور کارروائی شروع کردی ہے ۔ شہریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ اپنی حفاظت کے لیے محتاط رہیں اور مشکوک افراد کی اطلاع فوری متعلقہ تھانہ کو دیں۔