امتحانی عمل کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا :عثمان طاہر

امتحانی عمل کی شفافیت پر سمجھوتہ  نہیں کیا جائے گا :عثمان طاہر

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد عثمان طاہر جپہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔۔

 اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی ہالز میں شفافیت اور کڑی نگرانی کو یقینی بنانے  کی ہدایت دیتے ہوئے نقل کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانی عمل کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام انتظامات کو مؤثر بنایا جائے گا تاکہ طلبہ منصفانہ ماحول میں امتحان دے سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں