بورے والا میں 14سالہ طالبہ سے چھیڑخانی، ملزم گرفتار

  بورے والا میں 14سالہ  طالبہ سے چھیڑخانی، ملزم گرفتار

بورے والا (نمائندہ دنیا) 14سالہ طالبہ کا تعاقب کرکے چھیڑخانی کرنیوالے 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایم بلاک میں امجد ٹاؤن کی رہائشی آٹھویں جماعت کی طالبہ سکول جا رہی تھی کہ ملزم وارث سکنہ تاج پارک نے اس کا تعاقب کیا اور راستہ روک کر غلیظ گفتگو کی۔واقعہ پر متاثرہ بچی کے والد نے فوری طور پر تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے اور ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں