نشے میں دھت شخص نے آگ لگا کر خوف پھیلا دیا

نشے میں دھت شخص نے  آگ لگا کر خوف پھیلا دیا

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع راؤ بیلہ غربی میں نشے میں دھت شخص کی جانب سے آگ لگا کر خوف و ہراس پھیلانے کا واقعہ پیش آیا۔

 تفصیل کے مطابق نصرت بی بی شیخ نے پولیس کو بتایا کہ رات 8 بجے کے قریب ملزم محمد ارشد شیخ نشے کی حالت میں شور شرابہ کر رہا تھا۔ منع کرنے پر وہ طیش میں آگیا اور مبینہ طور پر گالیاں دینے کے بعد گھر کے باہر رکھی کماد کی آغ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے علاقے میں خوف پھیل گیا اور ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں