کوٹ ادو، جعلی چیک و اسلحہ مقدمات، تین ملزمان گرفتار
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ صدر اور تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے مختلف کارروائیوں میں جعلی چیک اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں تین ملزمان گرفتار کر لیے۔
پہلے واقعہ میں موضع ہنجرائی کے عبدالرشید مشوری کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق ملزم محمد نعیم جھانب نے دس لاکھ روپے قرض لے کر چیک دیا جو ناکافی رقم کے باعث ڈس آنر ہوگیا۔ دوسرے واقعہ میں محمد نوید واٹو سے رائفل 7ایم ایم برآمد ہوئی۔ تیسرے واقعہ میں عبدالروف سہو کو پسٹل 32 بور سمیت گرفتار کیا گیا جو چوری کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔