کوٹ ادو، بیوہ کا بیٹے کی رہائی کیلئے انصاف کا مطالبہ
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹبہ شاہ یعقوب ہنجرائی کی رہائشی ہاجرہ مائی بیوہ غلام نبی نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
وہ گھروں میں کام کرکے گزارہ کرتی ہے اور اس کا بیٹا جاوید اقبال پانچ سال سے راولپنڈی میں مزدوری کر رہا تھا۔ ان کے مطابق عید کے موقع پر گھر آنے پر دائرہ دین پناہ پولیس نے اسے گرفتار کیا اور نامعلوم مقدمات نمبر 658/24 اور 84/26 میں نامزد کر دیا۔ بیوہ نے الزام عائد کیا کہ یہ کارروائی مخالفین کی سازش ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے بیٹے کی فوری رہائی اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔