کوٹ ادو :عدالت کے باہر دو افراد اغوا، ایک پر تشدد

کوٹ ادو :عدالت کے باہر دو افراد اغوا، ایک پر تشدد

پسند کی شادی کے تنازع پر مرید کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، مقدمہ درج

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، ) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے میں عدالت کے باہر پسند کی شادی کے تنازع پر دو افراد کو اغوا کرنے اور ایک شخص پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ٹھٹھہ گرمانی غربی کے رہائشی محمد اعظم کی مدعیت میں پولیس کو بتایا گیا کہ وہ مرید حسین، حبیب الرحمن اور ابو بکر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر عدالت سے واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران سفید رنگ کی کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان محمد طارق، محمد منور، فاروق، وقاص اور دیگر 4سے 5نامعلوم افراد نے انہیں روک لیا۔ملزمان نے مرید حسین کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ حبیب الرحمن اور ابو بکر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تنازع پسند کی شادی کا ہے جس پر دونوں فریقین میں رنجش چل رہی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں