چھت پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری جاں بحق

چھت پر کام کے دوران  کرنٹ لگنے سے شہری جاں بحق

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا)چیلے واہن میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں چھت پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق محمد امین گاذر اپنی چھت پر کام کر رہا تھا کہ اس کے ہاتھ میں موجود سریا 11 ہزار کے وی کی مین لائن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گھروں کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاریں آبادی سے دور منتقل کی جائیں تاکہ آئندہ اس قسم کے مزید جان لیوا حادثات سے بچا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں