وارداتیں :موٹرسائیکلیں نقدی اور ایک قیمتی بکرا چوری

 وارداتیں :موٹرسائیکلیں  نقدی اور ایک قیمتی بکرا چوری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سنانواں، تھانہ دائرہ دین پناہ، تھانہ سٹی چوک سرور شہید اور تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔۔۔

 مختلف واقعات میں شہریوں سے موبائل فون، موٹرسائیکلیں، نقدی اور ایک قیمتی بکرا چوری کر لیا گیا ۔تھانہ سنانواں کے علاقے میں ملک محمد احد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی ۔ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں شہری کیٹرسائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی تھانہ سٹی چوک سرور شہید کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری ہوگیا تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے میں قیمتی بکرا گھر کے باہر سے چوری کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں