بوریوالا میں ملاوٹی مصالحہ جات یونٹ سیل، ایک گرفتار

 بوریوالا میں ملاوٹی مصالحہ جات یونٹ سیل، ایک گرفتار

فوڈ اتھار ٹی کی کارروائی، 40 کلو مصالحہ تلف، ایف آئی آر درج کردی گئی

وہاڑی ، بورے والا (خبرنگار، نمائندہ دنیا ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بوریوالا کے مجاہد کالونی میں واقع ایک گرائنڈنگ یونٹ کی انسپکشن کی۔ کارروائی کے دوران مصالحہ جات میں رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 40 کلو غیر معیاری مصالحہ جات موقع پر تلف کر دیے گئے ۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرایا جبکہ یونٹ کی پروڈکشن فوری طور پر بند کر دی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر فوڈ بزنس آپریٹر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی گئی۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق شہریوں کو ملاوٹی اور غیر معیاری خوراک فراہم کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں