سعودی ولی عہد کی پالیسیوں سے خطہ جنگ سے محفوظ‘سلمان
ٹرمپ سعودی عرب کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا تھا، انکار پر الزامات لگائے
ملتان (کرائم رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم، مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبد الغفور مدنی، ناظم مالیات محمد عثمان رحمانی اور ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت اور دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت خطہ بڑی جنگ سے محفوظ رہا ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذموم خواہش دراصل سعودی عرب کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا تھی، مگر ناکامی پر وہ سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انہوں نے ولی عہد کو دور اندیش اور امت مسلمہ کا درد رکھنے والا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات عالمِ اسلام کے لئے ناقابلِ فراموش اور قابلِ قدر ہیں۔اہلحدیث یوتھ فورس نے کہا کہ ولی عہد کی استقامت اور عالمی وقار کے لئے ان کی کمٹمنٹ سے خوف زدہ ہو کر نازیبا الفاظ استعمال کرنا ان کی بے بسی ظاہر کرتا ہے ۔