خانیوال :غیر قانونی ڈبہ سٹیشنوں کیخلاف کریک ڈاؤن
8سٹیشن سیل، تین گرفتار بھاری مقدار میں پٹرول اور ڈیزل برآمد
خانیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) مریم نواز حکومت کے احکامات پر غیر قانونی ڈبہ اسٹیشنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا انٹیلی جنس بیورو کی نشاندہی پر محکمہ سول ڈیفنس اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے کارروائی کے دوران آٹھ غیر قانونی ڈبہ اسٹیشنوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں غیر قانونی ایندھن بھی برآمد کیا گیا ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی ہدایت پر مجموعی طور پر دس ہزار چار سو لیٹر پٹرول اور ڈیزل ضبط کر لیا گیا مزید کارروائی میں تین ڈبہ اسٹیشن مالکان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی کاروبار کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔