نجی مکسچر پلانٹ پر دیوار گرنے سے ایک جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر)دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیل مطابق وہاڑی روڈ موٹروے پل کے قریب ایم آر سی کنسٹرکشن کمپنی کے مکسچر پلانٹ پر ایک کچی دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا۔۔۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فتح شیر ولد نور احمد، عمر 54 سال دیوار کے قریب سو رہاتھا کہ بارش کے باعث کچی دیوار ان پر آ گری، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو اہلکاروں نے سی پی آر کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ولیس اور لواحقین موقع پر موجود تھے ، قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔