واسا کو شکایات 24 گھنٹے میں حل کرنے کا حکم

واسا کو شکایات 24 گھنٹے میں حل کرنے کا حکم

نکاسی و فراہمی آب مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے ، ایم ڈی فیصل شوکت

ملتان (وقائع نگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے ہدایت کی ہے کہ نکاسی و فراہمی آب سے متعلق شہریوں اور صارفین کی تمام شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر موصول شکایات کے ازالے کے لئے 24 گھنٹے کا ٹائم فریم مقرر کر دیا گیا ہے اور متعلقہ افسر اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شکایات کے حل کے دوران شہریوں سے فیڈبیک لینا لازمی قرار دیا جائے تاکہ مسائل کے حقیقی حل کی تصدیق اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے ۔فیصل شوکت نے خبردار کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں تاخیر، غفلت یا عارضی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔انہوں نے یہ احکامات نکاسی و فراہمی آب سے متعلق شکایات، حالیہ بارشوں کے دوران آپریشنل اقدامات اور آئندہ مون سون سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے ۔ اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ذیشان شوکت ، ڈائریکٹر انجینئرنگ و ایڈمن رابعہ محفوظ، ڈائریکٹر ورکس حافظ محمد وقاص سمیت دیگر افسر شریک تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں