ذوالفقار بھٹو نے جمہوریت کو فروغ دیا، نسیم لابر

ذوالفقار بھٹو نے جمہوریت کو فروغ دیا، نسیم لابر

سیاسی بصیرت مشعل راہ، بینظیر بھٹو نے والد کے مشن کی خاطر شہادت دی

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے حوالے سے پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔مقررین میں ملک نسیم لابر، ڈاکٹر جاوید صدیقی، راؤ ساجد علی، اے ڈی خان بلوچ، آفتاب علی خان بابر، خواجہ عمران، چودھری یاسین، میاں منظور قادری، میر کامران مگسی، مرزا نذیر بیگ، راضیہ رفیق اور دیگر شامل تھے ۔ انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عظیم قومی رہنما تھے جنہوں نے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھ کر جمہوریت، عوامی حقوق اور خودمختاری کو فروغ دیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور عام آدمی کو سیاسی شعور فراہم کیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی سیاسی بصیرت آج بھی مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے مشن کی خاطر شہادت دی جبکہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی مشن کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید بھٹو کے نظریات پر کاربند رہتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں