وہاڑی پولیس کی کارروائی، مختلف گینگز کے پانچ ممبران گرفتار
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد گینگز کے پانچ ممبران کو گرفتار کر لاکھوں روپے نقدی اور ۔۔۔
مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ پولیس تھانہ میرانپور نے سرقہ مویشی اور سرقہ عام کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ممبران کو گرفتار کرتے ہوئے 8 مقدمات ٹریس کیے اور 3 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی برآمد کی۔ گرفتار ملزمان میں مزمل سعید، شہباز (سکنہ بھٹہ کالونی ملتان) اور شاہ محمد (سکنہ محبوب شاہ) شامل ہیں، جبکہ گینگ کا سرغنہ شاہزیب پہلے ہی پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا جا چکا تھا۔ ملزمان میلسی اور دیگر علاقوں میں مویشی چوری کی وارداتیں کرتے تھے ، جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔سرقہ مویشی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لیے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے ایس ایچ او تھانہ میرانپور نور مزمل کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی گیجٹس استعمال کرتے ہوئے گینگ کو ٹریس کیا اور مال مسروقہ برآمد کیا۔