مارچ رینکنگ ،وہاڑی پٹرولنگ پولیس کی پنجاب میں دوسری پوزیشن

مارچ رینکنگ ،وہاڑی پٹرولنگ پولیس کی پنجاب میں دوسری پوزیشن

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)پٹرولنگ پولیس ضلع وہاڑی نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر مارچ کی رینکنگ میں ملتان ریجن میں پہلی جبکہ پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔۔۔۔

پٹرولنگ پولیس ہیڈ کوارٹر لاہور کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ضلع وہاڑی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع وہاڑی رانا تنویر سرور نے کہا کہ یہ کامیابی ضلع کے تمام پی ایچ پی افسران اور اہلکاروں کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 3 کلو سے زائد چرس، 1100 گرام آئس، 149 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ 42 مقدمات درج کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں