گگومنڈی،نوری مسجد کا انتظام سٹیشن ماسٹرکے حوالے
گگو منڈی(نامہ نگار)نوری مسجد ریلوے سٹیشن گگو منڈی کا انتظام چند روز قبل نجی کمیٹی سے لے کر سٹیشن ماسٹر کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔۔
گزشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پر سٹیشن ماسٹر گگو منڈی ضیاء احمد ڈھڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے اپنے وسائل نہ ہونے کے باعث ہر ماہ بھاری بجلی کے بلوں کی ادائیگی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے ، جس کے باعث مسجد اکثر مالی مشکلات کا شکار رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسجد کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے تاکہ بجلی کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور مستقل بنیادوں پر سہولت فراہم ہو سکے ۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔