لیڈی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کو دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ

لیڈی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کو دھمکیاں  دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ

بورے والا (نمائندہ دنیا)لیڈی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔

۔تفصیل کے مطابق گگو منڈی میں لیڈی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کو دھمکیاں دینے ، ہراساں کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔خاتون انسپکٹر محکمانہ کام کی غرض سے معلومات اکٹھا کر رہی تھی جس میں اسے درکار معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں جس پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حافظ نعمان کی اطلاع پر گگو پولیس نے طاہر نامی شخص کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں