زیر التواء مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا عمل تیز
وہاڑی (خبرنگار)انویسٹی گیشن ونگ میں زیر التواء مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔۔۔
جبکہ تفتیشی افسروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے باقاعدہ مانیٹرنگ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور مقدمات کی شفاف تفتیش کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن نے کرپشن اور غفلت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی ناانصافی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔