پٹرول کی 378روپے لٹر فروخت یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک

پٹرول کی 378روپے لٹر فروخت یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک

ضلع وہاڑی میں مقررہ نرخوں پر مکمل عملدرآمد کیلئے سخت مانیٹرنگ جاری

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی )وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرول پر لیوی میں 80روپے کمی کے بعد اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ وہاڑی متحرک ہو گئی ہے ، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں نئی مقررہ قیمت 378 روپے فی لٹر پر پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا جواد حسین ملک نے بوریوالا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے میلسی میں رات گئے متعدد پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں نئی قیمت پر پٹرول کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے عملدرآمد کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر متحرک ہے اور مقررہ نرخوں پر مکمل عملدرآمد کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں