حکومتی پالیسیوں سے ملکی مشکلات ختم ہوجائیں گی‘ یوسف کسیلیہ

حکومتی پالیسیوں سے ملکی مشکلات ختم ہوجائیں گی‘ یوسف کسیلیہ

مخالفین کا پراپیگنڈا ناکام ،عالمی سطح پر کردار کو سراہا جا رہا ،رکن صوبائی اسمبلی

گگو منڈی(نامہ نگار)ر کن صوبائی اسمبلی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی بہترین پالیسیوں اور مؤثر سفارت کاری کے باعث پاکستان تمام مشکلات سے سرخرو ہو رہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت حکمت عملی نے نہ صرف داخلی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد دی بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیا جانے والا منفی پراپیگنڈا بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالف عناصر حسد کی آگ میں جل رہے ہیں جبکہ پاکستان امن اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے ۔چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے مزید کہا کہ عالمی حالات میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے اور خطے میں طاقت کا توازن بھی تبدیل ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض عالمی طاقتوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انصاف اور عالمی قوانین کی پاسداری کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو امن، تعلیم اور انسانی اقدار کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ خطے میں پائیدار استحکام ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں