خانیوال میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،متعدد علاقے کلیئر

خانیوال میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،متعدد علاقے کلیئر

مسجد بازار، صرافہ بازار اور ریل بازار کو دونوں اطراف 20فٹ تجاوزات کا صفایا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہری خوبصورتی کیلئے پہلی بار تاریخی اقدامات کیے گئے ، پچاس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گرینڈ انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مسجد بازار، صرافہ بازار اور ریل بازار کو دونوں اطراف 20فٹ تجاوزات سے کلیئر کرا لیا گیا جبکہ 965فٹ بازاروں کی خوبصورتی کیلئے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔انسداد تجاوزات و بیوٹیفکیشن پلان میں 53 سنگل سٹوری، 65 ڈبل سٹوری اور 32 تین منزلہ عمارتیں شامل ہیں، بیوٹیفکیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد تینوں بازاروں کو پیڈسٹرین بنا دیا جائے گا جبکہ خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے علیحدہ پارکنگ بھی پلان کا حصہ ہے ، ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید خود کام کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور منصوبہ 146 ملین روپے سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ چاروں تحصیلوں میں مختص بازاروں کو بھی پیڈیسٹرین بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں