جماعت اسلامی کا پٹرولیم قیمتوں کیخلاف آج احتجاج کا اعلان
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور اصلاحی اتحاد اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہو گی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع کوٹ ادو پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ ظالمانہ اضافے کے خلاف آج احتجاج کرے گی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور اصلاحی اتحاد سول سوسائٹی بھی اس مظاہرے میں شریک ہوں گے ۔ احتجاجی مظاہرہ آج گیارہ بجے دن تھانہ چوک پر منعقد ہوگا، جس میں عوام اور کارکنان کی بھرپور شرکت متوقع ہے ۔جماعت اسلامی کوٹ ادو کے ضلعی صدر فرقان آصف بزدار کی قیادت میں یہ احتجاج پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار اقبال خان نمڑدی اور سیکرٹری بار عمران مصطفی بھٹی کے حکم پر عدالتوں میں بھی ہڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں تمام معزز وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔اس موقع پر نوٹس برائے ہڑتال اور مذمتی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔