20 لاکھ کی ڈکیتی واغواء کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار‘مقدمہ درج
جہانیاں( نمائندہ دنیا) 20 لاکھ کی ڈکیتی اور اغوا ئکی جھوٹی کال کرنیوالا گرفتار ،ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔۔۔۔
محمد عظیم سکنہ چک نمبر 135 دس آر کی طرف سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے بتایا گیا کہ ڈاکو اس سے 20 لاکھ نقدی لوٹ کر اس کے چچا محمد رمضان کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔پولیس موقع پر پہنچی تمام معاملے کی تفتیش کی تو کال جھوٹی اور ڈرامہ ثابت ہوئی ۔ پولیس نے ملزم محمد عظیم کو گرفتارلیا ۔مزید کارروائی جاری ہے ۔