اغوا ء کے چار واقعات ، 4نامزد سمیت دیگر ملزموں کیخلاف مقدمات درج

اغوا ء کے چار واقعات ، 4نامزد سمیت  دیگر ملزموں کیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا ئکے چارمختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت دیگر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ الپہ پولیس کو افضل نے درخواست دی کہ وہ گھر پہنچا تو۔۔۔

 اس کی بیوی علیشبہ موجود نہ تھی، گواہان کے مطابق اسے ملزم اغوا کر کے لے گئے ۔ جلیل آباد پولیس کو مشتاق احمد نے بتایا کہ اس کی بیوی گھر سے سامان لینے گئی، واپس آئی تو بیٹی موجود نہ تھی جسے ملزماغوا کر کے لے گئے ۔ قطب پور پولیس کو امیر حسین نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا عظیم حسین گھر سے گیا مگر واپس نہ آیا، خدشہ ہے کہ اسے اغوا ئکر لیا گیا ہے ۔جلالپور پولیس کو محمد شہزاد نے بتایا اس کے 7 سالہ بیٹے مبشر کو ملزم اغوا ئکر کے فرار ہو گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں