لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے خلاف مقدمات درج

لاک ڈائون کی خلاف ورزی  کے خلاف مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات 8 بجے کے بعد کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے۔۔۔

 والوں کے خلاف پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے تین الگ واقعات میں مقدمات درج کر لیے ۔ تھانہ صدر سرور شہید کی حدود اڈا محمدوالہ میں پولیس گشت کے دوران ایک ہوٹل رات گئے کھلا پایا گیا۔ پولیس کے مطابق چک 547 کے رہائشی سیف اللہ نے ایم ایم روڈ پر ہوٹل کھول رکھا تھا اور موقع پر پہنچنے پر فرار ہوگیا، جسکے خلاف دفعہ 188کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سنانواں کی حدود بکھی چوک پر ایک ہنڈا سپیئر پارٹس ورکشاپ کھلی پائی گئی، جہاں مالک سید راشد ساغر پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔ تیسرے واقعہ میں تھانہ قصبہ گجرات کی حدود پل ڈنگہ کے قریب محمد وسیم عرف پنل کا حمام کھلا پایا گیا، جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں