میپکو خانیوال سرکل، ناقص ریکوری پر دو اہلکار معطل

میپکو خانیوال سرکل، ناقص  ریکوری پر دو اہلکار معطل

ملتان (خصوصی رپورٹر) قائمقام سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل خواجہ حفیظ اللہ نے ریکوری کی ناقص صورتحال اور۔۔۔

 کارکردگی پر دو اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے ۔معطل ہونے والوں میں سیکنڈ سب ڈویژن خانیوال کے لائن مین گریڈ سیکنڈ شفقت رضا اور انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن میاں چنوں کے میٹر سپروائزر سیکنڈ اظہر ندیم شامل ہیں۔قائمقام ایس ای نے سیکنڈ سب ڈویژن خانیوال کا دورہ کیا اور ریکوری کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس دوران بیچ نمبر 12 کی ریکوری انتہائی کمزور پائی گئی جس پر لائن مین شفقت رضا کو بدعنوانی اور ناقص کارکردگی کے باعث معطل کر دیا گیا اور ڈویژنل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں