وارداتیں، شہری نقدی،موٹرسائیکلوں ، قیمتی سامان سے محروم
لٹنے والوں میں شمشاد ، راشد، رضوان ، صدام ، خالد ، عبدالرحمٰن ودیگر شامل
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ارشد سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر 35 ہزار روپے ، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں شمشاد علی سے ڈاکو ایک لاکھ روپے اور موٹرسائیکل لے گئے جبکہ سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد راشد سے موٹرسائیکل چھین لی گئی۔دوسری جانب گلگشت کے علاقے میں رضوان اور صدام، بی زیڈ کے علاقے میں خالد، کوتوالی میں عبدالرحمن اور ڈی ایچ اے میں حمزہ چوری کی وارداتوں کا نشانہ بنے ۔ الپہ میں سجاد سے اڑھائی لاکھ روپے ، نیو ملتان میں حمزہ خالد اور عابد حسین کی موٹرسائیکلیں جبکہ ندیم سے نقدی، چاندی اور بیٹری چوری ہو گئی۔شاہ رکن عالم، سیتل ماڑی، دولت گیٹ، بدھلہ سنت، کینٹ، جلیل آباد، مظفر آباد اور بستی ملوک سمیت دیگر علاقوں میں بھی شہریوں کے موبائل فون، ٹرانسفارمر، بکریاں، رکشہ، سولر پلیٹیں اور دیگر سامان چوری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔