سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

 سمارٹ لاک ڈاؤن کی  خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے متعدد دکانیں سیل کر دیں۔ شہر میں مارکیٹس کو رات آٹھ بجے بند کرانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی پیرا فورس متحرک ہے ۔۔

گشت کے دوران خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو سیل اور جرمانے کیے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری نے کہا کہ حکومتی پالیسی پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ عادی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں