ملک میں اخلاقی اقدار کو پامال کرنیوالا طبقہ سرگرم ہے :عارف سجاد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )عارف سجاد نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مارننگ شوز کے نام پر ملک میں ایک ایسا طبقہ سرگرم عمل ہے جو معاشرتی اقدار کو پامال کرتے ہوئے بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دے رہا ہے ۔۔۔
یہ عناصر عوام کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جہاں حیا اور اخلاقیات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔ میڈیا کو آزادی حاصل ہے مگر یہ آزادی لامحدود نہیں اور اسے آئین کے دائرے میں رہ کر استعمال ہونا چاہیے ۔