یعقوب ٹاؤن سکول میں سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات
ملتان (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ سٹینڈرڈ ماڈل سکول یعقوب ٹاؤن، مرکز ساؤتھ ملتان میں سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس میں ماہرِ تعلیم و سینئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔۔۔
۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نعیم ارشد نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو جدید تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت دینا بھی ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل میں ذمہ دار شہری بن سکیں۔اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول چک 14 فیض ملتان کے سینئر ہیڈ ماسٹر ظفر خان بابر، اے ای او مرکز ساوتھ وسیم امین اور ایم ای اے فاروق احمد نے بھی خطاب کیا۔