2لڑکوں کے ساتھ ملزموں کی زیادتی،پولیس کارروائی شروع

2لڑکوں کے ساتھ ملزموں کی  زیادتی،پولیس کارروائی شروع

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں زیادتی کے واقعات سامنے آنے پر پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ۔۔۔

تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں محمد رضوان نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اذان نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اس کے بیٹے کو پتنگ اڑانے کے بہانے بہلا پھسلا کر لے گیا اور چھت پر لے جا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنا لی۔دوسری جانب سٹی جلالپور کے علاقے میں ثمینہ مائی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے بیٹے صلاح الدین اور کزن کے بیٹے فاروق کے ساتھ ملزم مدنی، عمیر اور دیگر افراد نے زیادتی کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں