سسر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ خاتون ہسپتال منتقل
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی غلام علی غربی میں خاتون نے پولیس کو درخواست دی۔۔۔
کہ وہ گھر میں موجود تھی کہ سسر اصغر علی جھٹول نے اسے باہر بلا کر چارہ درست کرنے کا کہا اسی دوران مبینہ طور پر کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا خاتون کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں تھا اس نے اپنے والد عبدالغفور اور بھائی غلام حنیف کو اطلاع دی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا خاتون کو ہسپتال منتقل کیا اور فرانزک ٹیم طلب کر لی ۔