پرانی دشمنی اور زمین کے تنازع پر جھگڑے ، متعدد افراد زخمی

 پرانی دشمنی اور زمین کے تنازع پر جھگڑے ، متعدد افراد زخمی

پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی

  کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پرانی دشمنی اور زمین کے تنازعات پر مختلف مقامات پر جھگڑوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع پرہار غربی میں پیش آیا جہاں محمد ادریس جاڑا نے پولیس کو بتایا کہ وہ کوٹ ادو شہر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان عبد الستار، عبد الخالق، محمد کاشف، محمد بلال، محمد حیدر، عبد الشکور، محمد فاروق اور محمد انس نے اسے روک کر گالیاں دیں اور سوٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جس سے اس کے سر، ناک اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں جبکہ بعد ازاں محمد بشیر اور محمد اعجاز نے مداخلت کر کے جان چھڑوائی دوسرا واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں غلام فرید سید کے مطابق اس کا بیٹا محمد نعیم راولپنڈی جانے کے لیے موجود تھا کہ ملزمان محمد نادر عرف عکا خان، خرم شہزاد، محمد وسیم، محمد ندیم عرف فورمین اور پانچ نامعلوم افراد نے اسلحہ اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ تیسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ شادی خان منڈا میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں ملزمان نے سوٹوں سے حملہ کر کے متعدد افراد فدا حسین، محمد اختر، غلام مرتضیٰ اور محمد وارث کو زخمی کر دیا اور ٹریکٹر و موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچایا پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں