آبیانہ ریکوری اجلاس زمینداروں کو واجبات ادائیگی کی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ) چک نمبر 155 ڈبلیو بی میں آبیانہ ریکوری مہم کے سلسلے میں ڈیرہ راو اسحاق اکبر خان نمبردار پر زمینداران اور ۔۔۔
کھیوٹ داران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ریونیو کی ہدایات کے مطابق سرکاری واجبات کی بروقت ادائیگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر نمبردار چک نمبر 155ڈبلیو بی راو اسحاق اکبر خان نے زمینداروں کو بتایا کہ آبیانہ کی بروقت ادائیگی نہ صرف قانونی پیچیدگیوں سے بچاتی ہے بلکہ زرعی نظام کی بہتری اور نہری پانی کی منصفانہ فراہمی کو بھی یقینی بناتی ہے ۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اب نمبردار اور پٹواری کی جانب سے این او سی بقایا جات کی ادائیگی کے بغیر جاری نہیں کیا جائے گا ۔